ایران لبنانی جماعتوں کے درمیان کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے: امیرعبداللہیان

بیروت ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران لبنانی فریقوں کے درمیان ہونے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیے بغیر اس آپشن کا احترام کریں۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کے روز اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ بو حبیب کے ساتھ ان کی بات چیت میں دو طرفہ امور، لبنان کی صورتحال اور اس کی علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران صرف لبنان کی بھلائی چاہتا ہے، لبنانی حکام اور سیاسی جماعتیں جمہوریہ کے صدر کے انتخاب پر متفق ہونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے لبنانی ہم منصب کو ایران کی ہر اس چیز کی حمایت کرنے کے لیے آمادگی سے آگاہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔
اپنی طرف سے، لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے امیرعبداللہیان کے ساتھ ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا، اس معاہدے کے لبنان، یمن، شام اور فلسطین پر اثرات مرتب ہوں گے۔
بوحبیب نے کہا کہ ہم نے امیرعبداللہیان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں لبنان اور ایران کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک وفد کی سربراہی میں لبنان کے سرکاری دورے پر کل شام بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .